صبح سویرے 7.4 شدت کا زلزلہ

Jul 16, 2023 | 13:21:PM
صبح سویرے 7.4 شدت کا زلزلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)امریکا میں صبح سویرے 7.4 شدت کے زلزلہ نے زمین ہلاکر رکھ دی ۔تھرتھراہٹ سے عمارتیں لرز اٹھیں ۔

یونائیٹڈ سٹیٹس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق الاسکا جزیرہ نما میں 7.4 شدت کے زلزلے نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی، ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

زلزلہ پیما ادارے کا کہنا ہے کہا کہ زلزلہ نسبتاً کم تھا، جو 9.3 کلومیٹر (5.78 میل) کی گہرائی میں تھا۔ لینڈ سلائیڈنگ کی بہت کم یا کوئی توقع نہیں تھی، لیکن کچھ لینڈ سلائیڈنگ انتہائی حساس علاقوں میں ہوسکتی ہے۔الاسکا کے زلزلے کا مرکز تھا ۔ 

امریکی سونامی وارننگ سسٹم کی جانب سے زلزلے کے بعد قریب واقع علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی۔الاسکا زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ Aleutian آئی لینڈز میں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کو رپورٹ نہیں کیا گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے سے بہت کم افراد کے متاثر ہونے کا امکان ہے کیونکہ ان علاقوں میں آبادی نہ ہونے کے برابر ہے۔خیال رہے کہ الاسکا کے اس علاقے میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔

زلزلے کیوں آتے ہیں؟

       زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

       زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں ميں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔ پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔

       کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ سے پشاور، مکران سے ایبٹ آباد اور گلگت سے چترال تک تمام شہر زلزلوں کی زد میں ہیں، جن میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔ زلزلے کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں حساس ترین ملک ہے۔

       پاکستان انڈین پلیٹ کی شمالی سرحد پر واقع ہے جہاں یہ یوریشین پلیٹ سے ملتی ہے۔ یوریشین پلیٹ کے دھنسنے اور انڈین پلیٹ کے آگے بڑھنے کا عمل لاکھوں سال سے جاری ہے۔ پاکستان کے دو تہائی رقبے کے نیچے سے گزرنے والی تمام فالٹ لائنز متحرک ہیں جہاں کم یا درمیانے درجہ کا زلزلہ وقفے وقفے سے آتا رہتا ہے۔