(علی رامے)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے حکومتی خزانےپر بوجھ نہ بننے کی مثال قائم کر دی۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے نئی ریت ڈالتے ہوئے پنجاب ہاؤس مری اور پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں قیام و طعام کے تمام تر اخراجات حکومتی خزانے سے ادا کرنے کی بجائے خود ادا کر دئیے۔
سید محسن رضا نقوی نے اپنے دورے کے دوران ہونے والے اخراجات کے ضمن میں 9 لاکھ روپے کی ادائیگی اپنی جیب سے کردی ہے۔
واضح رہے کہ محسن نقوی وزیراعلیٰ ہاؤس لاہور کے بھی تمام اخراجات بشمول کھانے اور سفری معمولات خود ادا کر رہے ہیں جو کہ اس سے پہلے حکومتی خزانے سے ادا کیے جاتے تھے۔