اگر کوئی کہے کہ سب اچھا ہے تو یہ محض غلط بات ہو گی:حمزہ شہباز

Jul 16, 2023 | 16:19:PM

(راؤ دلشاد) سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے  کہا کہ  عوام موجودہ دور میں  شدید مہنگائی کا سامنا کررہے ہیں۔

حمزہ شہباز نے ماڈل ٹاؤن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ   اگر کوئی کہے کہ سب اچھا ہے تو یہ محض خام خیالی  اور  غلط بات  ہو گی،بجلی کے بلز اور بچوں کو پڑھانے کے اخراجات بہت زیادہ ہیں جن کی وجہ سے غریب کا جینا محال ہو گیا ہے۔
انہوں نے سابق دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ نیازی کی حکومت پیٹرول سستا کرکے اور آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑ کر گئی جو کہ موجودہ حکومت کیلئے کافی مشکلات کا کا باعث بنا،قرضہ لینے پر نیازی نے خود تو خود کشی نہیں کی لیکن عوام کو خود کشیوں پر مجبور کردیا۔ وزیر اعظم کی پندرہ ماہ سے یہی کوشش رہی کہ ملک کو کسی طرح سے  ڈیفالٹ  ہونے ے بچانا ہے،تاریخ دان جب بھی تاریخ لکھے گا تو سب کچھ سامنے آجائے  گا۔

ضرور پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کے اخراجات کون دیتاہے؟
انہوں نےانتخابات کی شفافیت  بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ  ملک کی ترقی شفاف انتخابات سے پنہاں ہے،تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر ایک معاشی معاہدہ کرنا چاہئے، سب کو مل کر میگنا کارٹا کی طرز پر ایک  معاشی ایجنڈا تشکیل دینا ہوگا تاکہ اس ملک کی بقا قائم رہے،یہ ملک ہے تو سیاست اور حکومت ہے ۔ 

مزیدخبریں