مئیرکراچی مرتضیٰ وہاب نےباغ ابن قاسم کو مثالی تفریح گاہ بنانےکا آغازکردیا

Jul 16, 2023 | 20:01:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز: مئیرکراچی مرتضیٰ وہاب نےباغ ابن قاسم کو مثالی تفریح گاہ بنانےکا آغازکردیا۔ انہوں نے اتوار کے روز کونسل کے اراکین اور فیملی کے ہمراہ باغ ابن قاسم کا دورہ کیا۔

اس موقع پر کرم اللہ وقاصی، شہزادی رائے اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ 

 میئر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب  نے اپنے دورہ کے دوران اعلان کیا کہ باغ ابن قاسم میں ہر ہفتے اور اتوار کے روز پولیس بینڈ اپنے فن کا مظاہرہ کیا کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ باغ میں بچوں اور نوجوانوں کے لئے سائیکل ٹریک بھی بنایا جا رہا ہے۔

کونسل کے اراکین کی مرضی سے باغ ابن قاسم میں فوڈ سٹالزسمیت دیگر سہولتیں بھی مہیا کریں گے۔

باغ ابن قاسم میں شہریوں کو کھانے پینے کی سہولتیں مہیا کرنے کے لئےفورڈ کورٹ تعمیر کیا جائے گا۔

میئر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب  نے کہا کہ باغ ابن قاسم 134 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے اسے اسٹیٹ آف دی آرٹ تفریح گاہ بنائیں گے۔ 

بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ساحلی مقام ہونے کی وجہ سے روزانہ ہزاروں افراد باغ ابن قاسم آتے ہیں۔   انہوں نے کہا  کوٹھاری پریڈ اور باغ ابن قاسم میں موجود ڈوم کراچی کی پہچان ہیں۔  اتنی بڑی تفریح گاہ کو بنجر نہیں ہونے دیا جائے گا۔