کراچی کے عوامی میئر کی عوامی سواری ، پبلک کے مسائل سنے،نالے کی صفائی کا جائزہ لیا

Jul 16, 2023 | 20:18:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے موٹر سائیکل پر  شہر کےمختلف علاقوں کے دورے  کئے،موٹر سائیکل پر سواری کرتے ہوئے میئر نے عوام کے مسائل بھی سنے اور بلدیہ کے ملازموں کے کام کا جائزہ بھی لیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز مرتضیٰ وہاب  وزیرِاعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی علی احمد جان کے ہمراہ مورڑو  میر بہار  ٹاؤن کے مختلف علاقوں  میں گئے اور شہریوں  سے ملاقاتیں کیں۔

نوجوان  میئر کو  موٹر سائیکل پر اپنے درمیان گھومتا دیکھ کر  علاقہ کے مکینوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ 

بعد ازاں مئیر مرتضیٰ وہاب نے   ضلع شرقی کا دورہ کیا۔ وہ حبیب یونیورسٹی کے قریب پہلوان گوٹھ پر واقعہ نالے کا معائنہ کرنے گئے۔

میئر کراچی نے نالے کی صفائی کے کام کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے انتظامیہ کو متوقع بارشوں سکے آغاز سے پہلے نالے کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

میئر کراچی کے ہمراہ ضلع جنوبی کے جنرل سیکریٹری کرم اللہ وقاصی اور پیپلزپارٹی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آصف خان بھی موجود تھے۔