(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، تاہم دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ،ایبٹ آباد ، بالاکوٹ ، مانسہرہ، کرم ، وزیرستان میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ،مری، گلیات،راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم ، گوجرانوالہ سیالکوٹ، نارووال،لاہور، قصور ،شیخوپورہ، ساہیوال اور اوکاڑہ میں بارش کا امکان ہے ،ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، لیکن بارکھان،قلات اور خضدار میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،کراچی اور گردو نواح میں بوندا باندی ہو سکتی ہے،ادھر کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کےساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ،گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے بارش کی بھی امکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: کپتان کی اہم وکٹ گر گئی