سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

Jul 16, 2024 | 00:35:AM
سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات میں کمی کیلئے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز تعینات کرنے کی تجویز پر جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کر لیا گیا،چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس 19 جولائی کو ہوگا ،ایڈہاک ججز کیلئے سپریم کورٹ کے چار ریٹائرڈ ججز کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔

جسٹس (ر) مشیر عالم اور جسٹس( ر) مقبول باقر،جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس( ر) سردار طارق مسعود کا نام تجویز کیا گیا ہے،چاروں ریٹائرڈ ججز کے نام چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تجویز کئے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: