ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس، سکیورٹی کے سخت انتظامات

Jul 16, 2024 | 09:10:AM
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس، سکیورٹی کے سخت انتظامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں ملک بھر میں 9 ویں محرم الحرام کے جلوس آج عقیدت و احترام سے نکالے جائیں گے۔

لاہور  سمیت دیگر شہروں میں جلوسوں، مجالس اور عزاداری کا سلسلہ جاری رہے گا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

گزشتہ روز لاہور میں 8 ویں محرم کا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا بلاک سیداں میں اختتام پذیر ہوا، جلوس کی گزر گاہوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی، 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات تھے۔ جلوس کے راستوں پر سخت سکیورٹی انتظامات، گلیاں اور راستے سیل کئے گئے، مختلف مقامات پر کنٹینرز رکھ کر راستے بند رکھے گئے۔