اٹک سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

Jul 16, 2024 | 10:20:AM
اٹک سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اٹک کے اخلاص فیلڈ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

 اٹک آئل کمپنی کی ذیلی کمپنی پاکستان آئل فیلڈ نے ضلع اٹک کے اخلاص بلاک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کر دیاہے،پاکستان آئل فیلڈ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے اپنے نوٹ میں کہا کہ جھنڈیل 3 اخلاص بلاک میں 12اکتوبر کو کنویں کی کھدائی شروع کی تھی اور 17 ہزار 778 فٹ تک کھدائی کی گئی ہے۔

پاکستان آئل فیلڈ کا کہنا ہے کہ کنویں سے 767 بیرل روزانہ تیل حاصل ہو گا جبکہ 10.2 ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی حاصل ہوگی۔