فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے رکن صوبائی اسمبلی سعید اکبر خان نوانی نے ملاقات کی،ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے تجاویز پر تبادلہ خیال گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز کا دائرہ کار مزید بڑھا رہے ہیں، 500 مزید فیلڈ ہسپتال دیں گے،ان کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ریفارمز اور طبی سہولتیں عوام کی دہلیز تک پہنچانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہاہے ۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ 200 بنیادی مراکز صحت میں آئندہ سال تک 24 گھنٹے سروسز مہیا ہوں گی، ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتالوں میں تھیلیسیما سینٹر قائم ہوں گے۔