افغان گروپ کا بنوں چھاؤنی پر حملہ، 8جوان وطن پر قربان، 10 دہشت گرد جہنم واصل

Jul 16, 2024 | 12:28:PM

(احمد منصور)بنوں چھاؤنی پر دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے 8 بہادر جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 10دہشت گردوں کے گروپ نے بنوں چھاؤنی پر حملہ کیا تو سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی چھاؤنی میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرا دی جس کے باعث خودکش دھماکے میں 8 بہادر جوان شہید ہوئے،ترجمان پاک فوج کے مطابق خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا کچھ حصہ گرگیا، اور ملحقہ انفرا اسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور تمام 10 دہشت گرد مارے گئے۔دہشت گردی کی یہ گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی  جو کہ افغانستان سے کام کرتا ہے۔

مزیدخبریں