دیپیکا پڈوکون کے نئے عاشق کا تہلکہ خیز اعلان ،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والے ایک نئے ہیرو ابھے ورما نے بھی "ڈمپل کوئین" دیپیکا پڈوکون کے عشق میں مبتلا ہونے کا تہلکہ خیز اعلان کردیا۔
7 جون 2024 کو سنیما گھروں کی زینت بننے والی بھارتی ہارر کامیڈی فلم "منجیا" میں "بٹّو" کا کردار نبھانے والے اداکار ابھے ورما ان دنوں بھارت میں "نیو کرش اِن بی ٹاؤن'"کا ٹائٹل اپنے نام کرتے نظر آرہے ہیں، ابھے ورما نے 'منجیا' میں اداکارہ شروری کے ساتھ کام کیا اور یہ فلم 100 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلموں کی فہرست میں اپنا نام شامل کرواچکی ہے۔
فلم کی شاندار کامیابی کے بعد ابھے ورما اور شروری دونوں ہی کبھی اکیلے تو کبھی ساتھ مختلف انٹرویوز دیتے نظر آرہے ہیں،کنواری حسیناؤں کے دل چُرانے والے ابھے ورما نے "فلمی گیان" کو دیے گئے انٹرویو میں اس حسینہ کا نام لیا جس کے وہ دیوانے ہیں۔
ابھے ورما نے انکشاف کیا کہ " میں دیپیکا پڈوکون کو دل سے پسند کرتا ہوں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ دیپیکا پڈوکون کی فلم رام لیلا ہی وہ پہلی فلم ہے جس کو دیکھ کر میں نے یہ سوچا کہ مجھے بھی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنا چاہئے"۔
انہوں نے کہا کہ "رام لیلا میں دیپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور کی اداکاری سے میں اس قدر متاثر ہوا کہ میں نے ارادہ کرلیا کہ مجھے اداکاری کرنی ہے، لوگوں کو انٹرٹین کرنا ہے اور لوگوں کو وہ محسوس کروانا ہے جو میں نے اس فلم کو دیکھ کر ایک فلم بین کے طور پر محسوس کیا"۔
یہ بھی پڑھیں:عائشہ جہانزیب کو شوہر نے تشدد کا نشانہ کیوں بنایا؟ وکیل نے بڑا دعویٰ کر دیا
ابھے ورما نے کہا کہ " فلم دیکھنے کے بعد میں نے رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی شادی بھی مینیفیسٹ کرلی تھی اور میں دیپیکا تک یہ پیغام پہنچانا چاہتا ہوں کہ میں انکا بہت بڑا فین ہوں اور انکی تعریف کرتے نہیں تھکتا"۔
ابھے ورما نے یہ بھی کہا کہ " دیپیکا میری کرش ہیں اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ وہ شادی شدہ ہیں اور جلد ایک بچے کی ماں بننے والی ہیں لیکن ان کا بہت بڑا فین ہوتے ہوئے یہ خواہش دل میں رکھتا ہوں کہ انہیں ڈنر ڈیٹ پر لے جاسکوں"۔
ابھے ورما دیپیکا کے لیے اپنے دل میں چھپی محبت اور احترام اور انکو ڈنر ڈیٹ پر لے جانے کی خواہش کا اظہار کرنے کے بعد شرماتے بھی نظر آئے۔