گندم کی قیمت میں 300 روپے کمی، فی من کتنے کی ہوگئی؟

Jul 16, 2024 | 16:17:PM
گندم کی قیمت میں 300 روپے کمی، فی من کتنے کی ہوگئی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز حکومت کی عوام دوست حکمت عملی رنگ لانے لگی ،گندم کے بڑھتے نرخوں میں 3سو روپے فی من کمی کر ا دی۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی تین روزہ ملک گیر ہڑتال دس روز کیلئے موخر کرانے میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے جو دانشمندانہ پالیسی اختیار کی اس کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں دیسی گندم کی قیمتیں بڑھنے کی بجائے  15جولائی کو کم ہو گئیں۔

ملک گیر ہڑتال سے پہلے فلور ملز مالکان کو 3400 روپے فی 40 کلو گرام کے ریٹ پر بھی دیسی گندم شمالی اور وسطی پنجاب میں دستیاب نہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں:چینی کی فی کلو قیمت میں مزید 30 روپے اضافہ

15جولائی کو اوپن مارکیٹ میں گندم کے ریٹ 31سو روپے فی چالیس کلو گرام تک نیچے آ گئے ہیں جس کا فائدہ پورے پنجاب کے کروڑوں عوام کو پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔