کینسرکا شکار حنا خان نے دوبارہ شوٹنگ کا آغاز کر دیا 

Jul 16, 2024 | 17:15:PM

(24 نیوز ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ حنا خان نے پہلی کیمو تھراپی کے بعد دوبارہ سے شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حنا خان نے سماجی رابطوں کی سائیٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے  بتایا کہ انہوں نےچھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے کے بعد ہمت نہیں ہاری اور اب پہلی کیمو تھراپی کے بعد انہوں نے پھر سے شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے ۔

خیال رہے کہ حنا خان نے حال ہی میں چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا اور بتایا کہ انہیں اسٹیج 3 کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر وہ اپنی صحت اور علاج سے متعلق معلومات شیئر کرتی رہتی ہیں،حنا خان نے ویڈیو  کے کیپشن پر  زور دیتے ہوئےلکھا کہ کینسر کے علاج کے دوران کام کو معمول کے مطابق کریں، کینسر کی تشخیص کے بعد میرا پہلا کام ہے، چلنا اور بات چیت کرنا مشکل ہوتا ہے اور خاص طور پر تب جب آپ کو زندگی کے سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہو۔

 

  اداکارہ نے لکھا کہ اچھے دنوں میں زندگی گزارنا نہیں بھولیں چاہے وہ کتنے ہی کم کیوں نہ ہوں، یہ دن بھی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، تبدیلی کو قبول کریں اور معمول کے مطابق زندگی گزاریں۔

مزیدخبریں