(احمد منصور) ڈیرہ اسماعیل خان میں 15 اور 16جولائی کی درمیانی شب دہشتگردوں نے رورل ہیلتھ سینٹر کے سٹاف پر اندھا دھند فائرنگ کیا جس کے نتیجے میں5 معصوم شہری اور پاک فوج کے 2 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کاادارہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کیری شموزئی کےورل ہیلتھ سینٹر پر رات گئے دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے حملہ کیا جس میں ہیلتھ سنٹر کے عملہ ، بچے اور ایک چوکیدار شہید ہوگئے ، شہداء میں 2 لیڈی ہیلتھ ورکر، 2بچے اور ایک چوکیدار شامل ہیں
آئی ایس پی آر کے مطابق قریبی علاقے میں موجود سیکیورٹی فورسز نے فوری موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیا، سیکیورٹی فورسز نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا،دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں2سیکورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا، سیکیورٹی اہلکاروں میں نائب صوبیدار محمد فاروق شہید جس کا تعلق ضلع نارووال سے ہے، شہادت کے رتبے پر فائز ہونے والے نائب صوبیدار محمد فاروق شہید نے 25 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا، نائب صوبیدار محمد فاروق شہید نے سوگواران میں اہلیہ،2بیٹیاں اور 2 بیٹے چھوڑے ، ضلع خانیوال سے تعلق رکھنے والے سپاہی محمد جاوید اقبال شہید کی عمر 23سال ہے،سپاہی محمد جاوید اقبال شہید نے 3 سال تک پاک فوج میں خدمات سر انجام دیں ،سپاہی محمد جاوید اقبال شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے کلئیرنس آپریشن جاری ہے ، بے گناہ بچوں ،خواتین اور شہریوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار پہنچایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف پر پابندی کیلئے پارلیمنٹ میں اتحادیوں سے مشاورت کریں گے : خواجہ آصف