(24نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارتی ٹیم کے نئے کپتان کے لیے ہارک پانڈیا کے نام پر غور کیا جا رہا تھا لیکن اب انڈین بورڈ کو اپنے سامنے ایک اور آپشن نظر آرہا ہے۔
بھارتی ٹیم کے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد روہت شرما نے T20 سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد بی سی سی آئی نے نئے کپتان کی تلاش شروع کردی تھی، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے کپتانی کے لیے ہاردک پانڈیا کے نام کے بعد سوریہ کمار یادو کے نام پر غور کرنا شروع کر دیا ہے،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران نائب کپتان ہاردک پانڈیا نے بھارتی ٹیم کی جیت میں سب سے اہم کردار ادا کیا تھا،انہوں نے میچ کا آخری اوور انتہائی ذمہ دارانہ طریقے سے انجام دیا تھا۔
بعد ازاں خبریں زیر گردش تھیں کہ ہاردک پانڈیا کو کپتانی ملنے کے100فیصد چانس ہیں مگر اب بھارتی بورڈ اس حوالے سے الجھن کا شکار ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان ہاردک اور سوریہ کمار یادو میں سے کسے بنانا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی ایکس پر زیادہ فالورز رکھنے والے دنیا کے دوسرے سیاستدان بن گئے