والد شہادت کی موت چاہتے تھے‘، جنید جمشید کے بیٹے کا انکشاف

Jul 16, 2024 | 22:04:PM
والد شہادت کی موت چاہتے تھے‘، جنید جمشید کے بیٹے کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)  نامور نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کے بیٹے بابر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد شہات کی موت چاہتے تھے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں بابر جنید جمشید کا کہنا تھا کہ جب ان کے والد شہادت کی باتیں کرتے تو وہ ڈر جاتے تھے اور والدہ بھی ناراض ہوتی تھیں، بابر کا کہنا تھا کہ ان کے بابا کہا کرتے تھے کہ وہ زندگی میں بہت گناہ کرچکے ہیں اسی لئے شہادت کی موت چاہتے ہیں تاکہ بغیر حساب کتاب جنت میں چلے جائیں۔

یاد رہے کہ جنید جمشید 7 دسمبر 2016ء کو طیارہ حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے، انہوں نے کیریئر کے عروج پر گلوکاری کو خیرباد کہہ کر خود کو تبلیغ کیلئے وقف کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ کا بھائی منشیات کیس میں گرفتار