ایلون مسک کا ٹرمپ کی انتخابی مہم کیلئے ماہانہ 45 لاکھ ڈالر عطیہ دینے کا اعلان

Jul 16, 2024 | 22:07:PM
ایلون مسک کا ٹرمپ کی انتخابی مہم کیلئے ماہانہ 45 لاکھ ڈالر عطیہ دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی حمایت کرنے والی نئی سپر پولیٹیکل ایکشن کمیٹی (سپر پی اے سی) کو ماہانہ 45 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق، یہ عطیات امریکا پی اے سی کو جائیں گے، جس کا مقصد نومبر کے عام انتخابات سے قبل ریاستوں میں ووٹر رجسٹریشن، قبل از وقت ووٹنگ اور میل ان بیلٹس کو فروغ دے کر ٹرمپ کی حمایت کرنا ہے،واضح رہے کہ پنسلوانیا میں ایک سیاسی ریلی میں ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد ایلون مسک نے امریکی صدارت کے لیے ٹرمپ کی امیدواری کی باضابطہ توثیق کی تھی۔انہوں نے ایکس پر کہا تھا کہ “میں صدر ٹرمپ کی مکمل حمایت کرتا ہوں اور ان کی جلد صحت یابی کی امید کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : بنگلادیش :کوٹہ سسٹم کیخلاف احتجاج کے دوران تصادم ، 5طلباء جاں بحق