افغانستان میں مسلسل طوفانی بارشیں، سیلاب نے تباہی مچا دی،35 افراد جاں بحق ، 230 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) افغانستان میں شدید بارش اور طوفان کے بعد سیلاب میں 35افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق مشرقی صوبے ننگرہار کے شعبہ ثقافت و اطلاعات کے ڈائریکٹر قریشی بدلون نے بتایا کہ زیادہ بارشوں کے باعث سیلاب اور طوفان کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 230 زخمی ہوئے، قریشی بدلون نے سیلاب اور طوفان کے بارے میں پریس کو ایک بیان میں بتایا کہ زخمیوں کو ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
افغانستان میں موسم گرما، شدید بارشوں اور ناکافی انفراسٹرکچر کی وجہ سے سردیوں کے مہینوں میں گرنے والی برف پگھلنے کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے جان و مال کا بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے،ملک میں ہر سال سینکڑوں افراد قدرتی آفات کی وجہ سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ مئی میں افغانستان کے شمالی صوبوں بالخصوص بغلان میں سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش :کوٹہ سسٹم کیخلاف احتجاج کے دوران تصادم ، 5طلباء جاں بحق