(24نیوز)مریم اورنگزیب ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ کل پارلیمان میں جو ہوا بہت افسوسناک ہے کل حکومت نے قائدِ حزبِ اختلاف اور اپوزیشن حملہ نہیں کیا بلکہ پارلیمنٹ پہ حملہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب نے اپنے دستخطوں سے آٹا، چینی ، براڈ شیٹ اور رنگ روڈ میں ڈاکہ ڈالا اور پھر شور مچا کر کمیشن اور انکوائری کا حکم دیا ، عمران خان نے کابینہ کے اجلاس میں عوام دشمن بجٹ میں مہنگائی اور ٹیکس ختم کرنے کا حکم نہیں بلکہ شہباز شریف اور اپوزیشن پہ حملے کا حکم دیا -
واضح رہے مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا ہے کہ وزراء اور کرائے کے ترجمان پارلیمان میں اجلاس میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف اور اپوزیشن پہ حملہ کرنے آئے تھے، عمران صاحب نے کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلا کر شہباز شریف اور اپوزیشن کو گالی دینے کا حکم دیا ،عمران صاحب نے شہباز شریف کی تقریر عوام تک نہ پہنچنے کا حکم دیا تھا۔
خیال رہے حکومتی ارکان نے بے بس ہو کر گالی دی کیونکہ شہباز شریف صاحب کی تقریر نہ رُک سکی ، جب عمران صاحب کے حکم کی تعمیل نہیں ہو رہی تھی اور شہباز شریف صاحب کی تقریر جاری رہی تو تقریر روکنے کے کئے شہباز شریف صاحب پہ بجٹ کی کتاب پھینکی گئی-
یہ بھی پڑھیں: غیر معیاری کوکنگ آئل کی ترسیل ناکام،اہم انکشاف