پیٹرول قیمتوں میں 2روپے 13 پیسے اضافہ کی مذمت،شیری رحمان

Jun 16, 2021 | 11:24:AM

(24نیوز)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ  پیٹرول قیمتوں میں 2روپے 13 پیسے اضافے کی مذمت کرتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق شیری رحمان نے کہا ہے کہ ابھی بجٹ پاس نہیں ہوا اور منی بجٹ آنا شروع ہو گئے ہیں،  بجٹ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے اضافے کا جواز نہیں بنتا،  حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ قیمتیں بڑھانے کی خفیہ ڈیل کر چکی ہے،  تیل کی قیمتوں میں اضافے سے شدید مہنگائی ہوگی۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے مزید کہا ہے کہ  گردشی قرضوں کو پورا کرنے کے لئے حکومت کے پاس کوئی اور پلان موجود نہیں،  گردشی قرضہ بڑھنے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے،  صرف قیمتیں بڑھانا ہی حکومت کی واحد حکمت عملی ہے،عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے،  تباہی سرکار نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے اپنے بیان سے یو ٹرن لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    پارلیمان میں ہنگامہ: حکومت نے اپوزیشن نہیں پارلیمنٹ پرحملہ کیا،مریم اورنگزیب

مزیدخبریں