(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی میں ن لیگ اور پی پی کی جانب سے جمع کروائے گئے ریکارڈ تک رسائی مانگ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے خلاف غیر ملکی اورممنوعہ فنڈنگ کے معاملے کے حوالےسے پی ٹی آئی نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ریکارڈ تک رسائی مانگ لی ہے۔وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کی طرح ن لیگ اور پی پی کے ریکارڈ تک ہمیں رسائی دی جائے،الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی میں ن لیگ پی پی کا جمع کرایا گیا ریکارڈ کا جائزہ لینے کی اجازت دے۔ فرخ حبیب نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے ریکارڈ کی اکبر ایس بابر کو اجازت دے چکا ہے،الیکشن کمیشن ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے جمع کرائے گئے ریکارڈ کی آڈیٹر کے زریعے جانچ پڑتال کی اجازت دے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ٹیکنیکل ایکسپرٹس اکاؤٹنٹ اور مالیاتی ماہرین کے ذریعے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اجازت دے۔
یہ بھی پڑھیں: اردو ٹھیک نہ بولنے بہروپیا دولہا پکڑا گیا ۔۔ شادی منسوخ