(مانیٹرنگ نیوز)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پولیس نے ایک ریسٹورنٹ کے عملے کو محض اس لئے پکڑ لیا کہ ہوٹل مالکان نے مفت کھانا دینے سے منع کر دیا تھا۔
پولیس اہلکاروں نے نجی ریسٹورنٹ کے عملے کے 16ملازمین کو گرفتار کر لیا، جنہیں دو گھنٹے تک تھانے میں محصور رکھا، ریسٹورنٹ کے باہر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس اہلکاروں کی ریسٹورنٹ کے عملے کو پکڑنے کی فوٹیج مل گئیں جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار عملے کو گاڑی میں بٹھا رہے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے اپنے دوستو ں کے لئے کھانا منگوایا تھا ، جب بل مانگا گیا تو عملہ انتقامی کارروائی پر اتر آیا اور ریسٹورنٹ کے 16ملازمین کو تھانے لے گئے۔آئی جی پنجاب نے ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او اور 8 اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول قیمتوں میں 2روپے 13 پیسے اضافہ کی مذمت،شریں رحمان