نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کیس،سماعت 30 جون تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی جائیداد ضبطگی اور نیلامی کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے مریم نواز اور جائیداد کے دیگر دعویداروں کے اعتراضات پر سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی۔
تفصیلات کےمطابق دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اسی نوعیت کی تین درخواستوں پر عدالت فیصلہ سنا چکی ہے، ہمارے دلائل وہی ہیں اور عدالت اس پر اپنا ذہن واضح کر چکی ہے، قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے کہا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے،ہائیکورٹ سے کیسز کا فیصلہ آنے تک سماعت آگے نہ بڑھائی جائے۔احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے درخواست گزاروں کے وکیل قاضی مصباح کی استدعا منظور کر لی اور کیسز پر سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کی جائیداد ضبطگی اور نیلامی کا حکم دے رکھا ہے۔مریم نواز سمیت 9 درخواست گزاروں نے اعتراضات دائر کئے تھے۔عدالت تین درخواست گزاروں کی درخواستیں مسترد کر چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اردو ٹھیک نہ بولنے بہروپیا دولہا پکڑا گیا ۔۔ شادی منسوخ