(24 نیوز)سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کیس میں بلڈر اور رہائشیوں کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ٹاور کو فوری گرانے کا حکم دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے بلڈر اور رہائشیوں کی درخواستیں مسترد کردیں،عدالت نے نسلہ ٹاور کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے فوری گرانے کا حکم بھی دیا۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نےریمارکس دئیےکہ کراچی میں ساری چائنہ کٹنگ اسی طرح ہو رہی ہے،زمین کچھ ہوتی ہے، قبضہ اس سے زیادہ کر لیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کیس،سماعت 30 جون تک ملتوی