اسپیکر قومی اسمبلی کے زیر صدارت انکوائری اجلاس ختم

Jun 16, 2021 | 13:27:PM
اسپیکر قومی اسمبلی کے زیر صدارت انکوائری اجلاس ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے زیر صدارت انکوائری اجلاس ہوا ،اجلاس میں سیکرٹری قومی اسمبلی ، ایڈیشنل سیکرٹری قانون سازی قومی اسمبلی بھی شریک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں گزشتہ روز ہنگامہ آرائی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا گیا، ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کو ایسا رویہ زیب نہیں دیتا۔
 سپیکر اسد قیصر نے مزید کہا کہ ایوان کا ماحول کسی کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا کی تباہ کاریاں، مزید3افراد جان کی بازی ہار گئے