ن لیگ سے اختلافات ۔۔ ناراض لیگی ایم پی اے نے بڑا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے خود کو اور اپنے ہم خیال ارکان کو حق پرست کہہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جلیل شرقپوری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی رائے سے اختلاف کے باعث اسمبلی میں ان کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی ہال کے نئے ہاوس میں ہر سیٹ پر نمبر لگا کر نام آویزاں کر دیئے گئے۔
لیگی ایم پی نے مزید کہا کہ نواز شریف کے وطن واپس نہ آنے کے فیصلے سے اختلاف کرتا ہوں، انہیں وطن واپس آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو کہہ دیا ہے کہ اسمبلی میں ن لیگ کے لوگوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا۔
میاں جلیل شرقپوری نے یہ بھی کہا کہ ایوان میں ایک حکومت دوسری طرف اپوزیشن درمیان میں حق پرست لوگوں کی نشستیں ہونی چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی میں احتجاج کی پلانگ کہاں اور کیسے ہوئی ؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی