(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ کی بیٹی اداکارہ سارا علی خان نے سال 2018 میں آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم کیدارناتھ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا ۔ اس فلم میں دونوں کی اداکاری کو کافی پسند بھی کیا گیا تھا ۔ گزشتہ سال 14 جون کو سشانت سنگھ راجپوت نے ممبئی میں واقع اپنے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تھی ۔ سشانت کی پہلی برسی پر سارا علی خان نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ لکھی ہے ۔
بھارتی نجی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق سارا خان نے اس پوسٹ میں لکھا ہےکہ’’ جب بھی مجھے مدد، مشورہ یا ہنسی کی ضرورت ہوتی ، آپ ہمیشہ موجود رہتے ۔ آپ نے مجھے اداکاری کی دنیا سے متعارف کرایا ، مجھے یقین دلایا کہ خواب سچ ہوسکتے ہیں اور مجھے وہ سب دیا جو آج میرے پاس ہے ۔ ابھی بھی یقین نہیں ہورہا ہے کہ آپ چلے گئے ہیں ۔ لیکن ہر مرتبہ جب میں ستاروں ، نکلتے سورج یا چاند کو دیکھتی ہوں تو مجھے پتہ ہوتا ہے کہ آپ یہاں ہیں ۔ کیدارناتھ سے اینڈرومیڈا تک‘‘ ۔
میڈیا رپورٹ کی مانیں تو فلم کیدارناتھ کے دوران سشانت سنگھ راجپوت اور سارا علی خان دونوں قریب آئے اور دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے لگے ۔ دونوں کو ایک دوسرے کا ساتھ پسند تھا ، لیکن پھر اچانک دونوں الگ ہوگئے ۔ حالانکہ اپنے اس رشتے کو انہوں نے کبھی آفیشیل نہیں کیا ، لیکن دونوں کی ڈیٹنگ کے قصے خبروں میں کافی گردش میں رہے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں: شادی اور پھر نئے تعلقات،نصرت جہاں نے کیا بڑی بات کہہ دی۔۔۔