میٹرک اور انٹر طلبہ کیلئے اچھی خبر ۔۔اختیاری مضامین میں فیل ہونے پر پاسنگ مارکس دینے کا فیصلہ

Jun 16, 2021 | 16:28:PM
میٹرک اور انٹر طلبہ کیلئے اچھی خبر ۔۔اختیاری مضامین میں فیل ہونے پر پاسنگ مارکس دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کی سربراہی میں محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں طلبہ کے امتحانات سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات جولائی میں مقررہ تاریخوں پر ہوں گے، جولائی میں دسویں کے امتحانات کے فوری بعد نویں کے امتحانات لئے جائیں گے جب کہ نویں تا بارہویں تک کلاسز کے پریکٹیکلز بھی لئے جائیں گے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لئے جائیں گے اور امتحانات کے 45 روز کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا جب کہ اختیاری مضامین میں فیل ہونے کی صورت میں پاسنگ مارکس دیئے جائیں گے، لازمی مضامین کے مارکس اختیاری مضامین کے مارکس کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ پہلی سے آٹھویں تک کے امتحانات سکولز میں اس سال ہوں گے اور چھوٹی کلاسوں کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان سکولز اپنے طور پر کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما کی ڈگر ی جعلی قرار