(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی میڈیا کا بتانا ہےکہ دورانِ ٹرائل یہ بات ثابت ہوئی کہ 2019 میں 26 سالہ البرٹو نے ایک تنازع پر اپنی ماں کا گلہ دبا کر انہیں قتل کیا ۔
برطانوی میڈیا نے بتایا ہے کہ 26 سالہ البرٹو نے ایک تنازع پر اپنی ماں کا گلہ دبا کر انہیں قتل کیا جس کے بعد اس نے خاتون کی لاش کے ٹکڑے کردیے اور جسم کے کچھ حصوں کو نہ صرف خود کھایا بلکہ کچھ اپنے کتے کو کھلانے کے لیے بھی رکھ لیے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ فروری 2019 میں البرٹو کے ایک دوست نے اس کی 60 سالہ والدہ کے مالی معاملات سے متعلق پولیس کو اطلاع دی تھی جس کے بعد پولیس نے خاتون کے گھر کا جائزہ لیا تھاتلاشی کے دوران گھر سے خاتون کی باقیات پائی گئیں۔
ذرائع کےمطابق 28 سالہ البرٹو گومیز کو پولیس نے 2019 میں اس وقت گرفتار کیا جب اس کی ماں کے گھر سے پلاسٹک کے ڈبوں میں کچھ انسانی باقیات ملیں۔اسپین کی عدالت نے ماں کو قتل کرکے باقیات کھانے والے نوجوان کو 15 سال قید کی سزا سنادی مزید یہ کہ عدالت نے البرٹو کو اپنے بھائی کو مالی امداد کے طور پر 73 ہزار امریکی ڈالر کی ادائیگی کے بھی احکامات دیے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون کا جعلی اکائونٹ بنا کرنازیبا تصاویر اپلوڈ کرنیوالا گرفتار