سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)متحدہ اپوزیشن نے ڈپٹی سپیکر کے بعد سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بھی عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے قائدین کی بیٹھک میں اہم مشاورت کے بعد سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کے لئے کمیٹی تشکیل دینے پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔کمیٹی کے ارکان کے ناموں پر مشاورت جاری ہے ، کمیٹی کو عدم اعتماد کے لئے ٹاسک دیا جائے گا ۔
اپوزیشن قائدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں جو کچھ ہوا جمہوریت کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کی حیثیت رکھتا ہے۔ سپیکر اپنی آئینی، قانونی، جمہوری اور پارلیمانی ذمہ داریاں انجام دینے میں مکمل ناکام رہے۔
اپوزیشن رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ سپیکر ایوان کے ہر رکن کا محافظ اور نگہبان ہوتا ہے، اسد قیصر یہ فرض نبھا نے کے اہل نہیں۔اپوزیشن نے سپیکر کا 7 ارکان پر بندش کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے حکومت او راپوزیشن کی یکساں نمائندگی پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔
یاد رہے کہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد لاءی جا چکی ہے جس پر ووٹنگ جمعہ کو ہو گی
یہ بھی پڑھیں:میٹرک اور انٹر طلبہ کیلئے اچھی خبر ۔۔اختیاری مضامین میں فیل ہونے پر پاسنگ مارکس دینے کا فیصلہ