قومی اسمبلی میں پھرہنگامہ۔۔سپیکر نے اجلاس ملتوی کر دیا۔۔بلاول اور شہبازخطاب نہ کر سکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے معاملات طے ہونے تک قومی اسمبلی کااجلا س ملتوی کر دیا ۔ بدھ کو قومی اسمبلی کااجلاس دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا تو دو دن کی روایت کے مطابق حکومت اور اپوزیشن ارکان نے پھر نعرے بازی کی اور ایکدوسرے پر حملے کی کوشش کی ۔
اس دوران اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ چودہ اور پندرہ جون کو جو کچھ ایوان میں ہوا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ نازیبا زبان استعمال کرنے والے ارکان کے خلاف کچھ کارروائی کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ رانا تنویر نے تجویز دی ہے کہ اس حوالے سے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے ،حکومت و اپوزیشن ارکان اپنے اپنے نام دیں،مزید کارروائی کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ اسوقت تک اجلاس نہیں ہو گا جب تک یہ طے نہ ہو جائے کہ اجلاس کیسے چلانا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن 6 چھ ارکان کے نام دیں،اسپیکر قومی اسمبلی نے معاملات طے ہونے تک قومی اسمبلی اجلاس ملتوی کر دیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کے ساتھ ہی حکومت و اپوزیشن کی جانب سے ہوٹنگ کی گئی ،میاں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری اظہار خیال کرنا چاہتے تھے ،سپیکر نے بغیر کسی طرف توجہ دیئے اجلاس ملتوی کردیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان