حکومت نے پٹرولیم لیوی میں کمی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم لیوی میں کمی کردی۔
ذرائع کے مطابق پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں اضافہ، پٹرول پر لیوی میں فی لٹر ایک روپے 83 پیسے کی کمی کردی گئی، پٹرول پر لیوی 4 روپے 80 پیسے سے کم کرکے 2 روپے 97 پیسے مقرر، ہائی سپیڈ ڈیزل پر فی لٹر لیوی میں ایک روپے 53 پیسے کی کمی کردی گئی۔
ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی 5 روپے 14 پیسے سے کم کرکے3 روپے 61 پیسے مقرر، پٹرول کے فی لٹر پر سیلز ٹیکس 31 پیسے بڑھ گیا، پٹرول پر سیلز ٹیکس 15 روپے 77 پیسے سے بڑھ کر 16 روپے 8 پیسے ہوگیا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کے فی لٹر پر سیلز ٹیکس میں 26 پیسے کا اضافہ، ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 16 روپے 9 پیسے سے 16 روپے 35 پیسے ہوگیا۔
واضح رہے کہ پٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس کی نئی شرح کا اطلاق آج سے ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے بڑی خبر؛ پیپر کا دورانیہ کتنا ہوگا؟؟