داخلے پرپابندی ۔۔ 2 ارکان کو ایوان سے نکال دیا گیا۔۔ علی گوہر دروازے پر ہی روک لئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے ایوان میں ہنگامہ آرائی اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے میں ملوث سات اسمبلی ارکان میں سے دو کے اسمبلی میں موجود ہونے کے بعد سارجنٹ ایٹ آرمز نے انہیں ایوان سے باہر نکال دیا۔
ارکان قومی اسمبلی کے ایوان داخلے پر پابندی کے بعد مسلم لیگ نون کے شیخ روحیل اصغر اور پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ ایوان میں موجود تھے ، دونوں نے اسپیکر کے احکامات ماننے سے انکارکرتے ہوئے ایوان سے باہر جانے سے انکار کیا۔
اس موقع پر اسمبلی میں تعینات سارجنٹ ایٹ آرمز نے مداخلت کی اور دونوں کو ایوان سے باہر لے جانے پہنچے، اس صورتحال میں نون لیگ کے چیف ویپ مرتضیٰ جاوید عباسی ارکان کے آگے کھڑے ہوگئے تاہم سارجنٹ ایٹ آرمز نے دونوں کو ایوان سے باہر نکال کر ہی دم لیا۔
اس کے ساتھ ہی ن لیگی رکن اسمبلی علی گوہر بلوچ کو ایوان میں داخلے سے روک دیا۔داخلی دروازے پر علی گوہر بلوچ اور سارجنٹ ایٹ آرمز کا مکالمہ ہوا ۔ سارجٹ ایٹ آرمز نے کہاکہ سر آپ کا نام معطل ارکان اسمبلی کی لسٹ میں ہے آپ ایوان میں نہیں جاسکتے۔
علی گوہر بلوچ نے کہاکہ ایوان میں تووفاقی پرویز خٹک علی امین گنڈاپور اور شیری مزاری نے بھی ہنگامہ آرائی کی ،کیاوفاقی وزرا کے نام اس لسٹ میں ہیں؟علی گوہر نے کہاکہ اسپیکر نے جانبداری کا مظاہرہ کیا ایکشن لینا ہے تو سب کے خلاف لیا جائے ۔علی گوہر نے سارجنٹ ایٹ آرمز سے مکالمہ کیا کہ آپ میرا پیغام اسپیکر تک پہنچا دیں اگر وفاقی وزراءکو بھی معطل نہ کیا گیا تو میں بھی اسمبلی میں جاﺅں گا۔
یہ بھی پڑھیں۔میٹرک اور انٹر طلبہ کیلئے اچھی خبر ۔۔اختیاری مضامین میں فیل ہونے پر پاسنگ مارکس دینے کا فیصلہ