منی لانڈرنگ ۔۔10 سال قید ۔۔لاکھوں جرمانہ بھی دینا ہوگا

Jun 16, 2021 | 19:30:PM

  (24نیوز )سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا ہے کہ منی لانڈرنگ ایک جرم ہے جس کے مرتکب کو 10 سال تک کی قید اور 50 لاکھ ریال جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے۔
 اس کے علاوہ اگر ملزم مقامی شہری ہے تو اسے دس سال تک بیرون ملک سفر پرپابندی کی بھی سزا دی جائے گی جب کہ غیر سعودی کی قید اور جرمانے کے بعد ملک بدری کی سزا ہوگی۔ منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے دوران قبضے میں لی جانے والی رقم بھی ضبط کرلی جائےگی۔
میڈیارپورٹس  کے مطابق پبلک پراسیکیوشن آفس نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ کے ذریعہ کہا کہ یہ قانون منی لانڈرنگ جرم کرنے والے ہر شخص کو دو سال اور دس سال تک کی قید کی سزا اور پانچ ملین ریال تک جرمانے کی سزا دیتا ہے۔
اس کے علاوہ اگر ملزم مقامی شہری ہے تو اسے دس سال تک بیرون ملک سفر پرپابندی کی بھی سزا دی جائے گی جب کہ غیر سعودی کی قید اور جرمانے کے بعد ملک بدری کی سزا ہوگی۔ منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے دوران قبضے میں لی جانے والی رقم بھ ضبط کرلی جائےگی اور اسے سعودی عرب میں دوبارہ داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں۔بھارت۔۔مسلمان بزرگ شہری کی زبردستی داڑھی کاٹنے والے ملزم گرفتار

مزیدخبریں