ایوان کو کیسے چلایا جائے ۔۔ نئے اصول و ضوابط لانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں سازگار ماحول کے لئے نئے اصول و ضوابط مشاورت سے تیار کئے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، بات ارکان کی معطلی سے بھی آگے بڑھ گئی۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت ایوان کا ماحول بہتر بنانے کےلئے اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، شفقت محمود ، اسد عمر ،فہمیدہ مرزا ، سید امین الحق و دیگر حکومتی و اتحادی اراکین شریک ہوئے ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے سیاست میں برداشت کا کلچر متعارف کرانے کے لئے ہنگامی مشاورت کے بعد ایوان میں نئے اصول و ضوابط متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پارلیمنٹ میں سازگار ماحول کے لئے نئے اصول و ضوابط مشاورت سے تیار کئے جائیں۔
اجلاس میں سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کو خصوصی طور پر بلایا گیا ،ہنگامی اجلاس میں بجٹ اجلاس کے دوران ماحول سازگاربنانے کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہر حال میں قومی اسمبلی میں نظم و ضبط کو یقینی بنائیں وزیراعظم نے اسمبلی کا ماحول بہتر بنانے کے فوری طور اصول و ضوابط اور قوانین لانے کی ہدایت کر دی۔
وزیر اعظم نے کہاکہ ایوان میں جو کچھ ہوا اس پر ذاتی طور پر دکھ ہوا، احتجاج کا حق سب کو ہے لیکن ہلڑ بازی کی روایت ختم کرنا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان