(ما نیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)6 کے میچ کے دوران فیلڈ نگ کرتے ہوئے زخمی ہونے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز فاف ڈوپلیسی بقیہ میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
تفصیلا ت کے مطابق فاف ڈوپلیسی محمد حسین سے ٹکراکر زخمی ہوئے تھے اور انکو ہسپتال منتقل کرنا پڑا تھا۔اب پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔فاف ڈوپلیسی نے دو روز قبل ٹویٹ کی تھی جس میں انکا کہنا تھا کہ انجری کے سبب ان کی یاداشت کا کچھ حصہ کھو گیا ہے لیکن وہ بہتر محسوس کررہے ہیں اور جلد ہی فیلڈ میں ہونگے۔
یا د رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر آندرے رسل بھی انجری کے سبب باہر ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا سے متعلق اہم خبر ۔۔تہلکہ خیز انکشاف