سروں کے سلطان راحت فتح علی خان ایک مرتبہ پھر ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے

Jun 16, 2021 | 20:03:PM

(24نیوز)سروں کے سلطان راحت فتح علی خان ایک مرتبہ پھر ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے، گلوکار کو ایڈوانس انکم ٹیکس کی مد میں 12لاکھ 47ہزار 186 روپے کی عدم ادائیگی پر نوٹس بھیج دیا۔
تفصیلا ت کے مطابق ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کو ایڈوانس انکم ٹیکس کی ادائیگی کیلئے نوٹس بھجوادیا ہے-

گلوکار راحت فتح علی خان کو 12لاکھ 47ہزار 186 روپے کی عدم ادائیگی پر نوٹس بھیجا گیا ہے-

یکم اپریل سے تیس جون تک کی ایڈوانس ٹیکس کی قسط جمع کروانے کی آخری تاریخ 15جون تھی تاہم گلوکار راحت فتح علی خان نے تاحال ایڈوانس انکم ٹیکس ادا نہیں کیا ہے-ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کو ڈی ایچ اے فیز تھری میں واقع رہائشگاہ پر نوٹس بھجوادیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا سے متعلق اہم خبر ۔۔تہلکہ خیز انکشاف

مزیدخبریں