(24نیوز )منی لانڈرنگ کیس سے متعلق پارٹی قائد نوازشریف نے شہباز شریف کوایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے میں پیشی کے معاملے سے متعلق شہبازشریف اورپارٹی قائد نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماں کے درمیان ایف آئی اے میں پیشی کے حوالے سے مشاورت ہوئی ۔
نوازشریف نے قانونی ماہرین سے مشاورت کرکے تمام دستیاب قانونی آپشنزکواستعمال کرنے کی ہدایت دی۔نوازشریف نے ہدایت کی کہ چینی اسیکنڈل میں ایف آئی کی طلبی پرپارلیمنٹ اورہرفورم پر بھرپور مذمت کریں، چینی اسکینڈل میں میرا کوئی کردارہی نہیں ہے اس لئے مجھے بلانے کا مقصد ہی نہیں بنتا جس پرشہبازشریف نے کہا کہ نیب بھی اس حوالے سے تحقیقات کر چکا ہے لیکن میرے خلاف کچھ نہیں ڈھونڈ سکا، جوبھی قانونی راستہ ہوگا وہ اختیار کیا جائے گا۔
پارٹی قائد کی ہدایت کے بعد شہبازشریف نے ایف آئی اے کی طلبی پرقانونی ٹیم سے مشاورت کی جس پرقانونی ٹیم نے شہباز شریف کو ایف آئی اے میں پیش ہونے کا مشورہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا سے متعلق اہم خبر ۔۔تہلکہ خیز انکشاف
نوازشریف کا شہبازشریف کو فون۔۔ اہم ہدایت جاری
Jun 16, 2021 | 20:12:PM