پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے لیگی ایم این اے اقبال بوسال پر بڑا الزام عائد کردیا

Jun 16, 2021 | 20:57:PM
پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے لیگی ایم این اے اقبال بوسال پر بڑا الزام عائد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایوان کی لڑائی ایوان کے باہر بھی جاری ہے،پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ کی گاڑی کو ن لیگی ایم این اے کی گاڑی نے ٹکرمار دی۔
عالیہ حمزہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ن لیگی ایم این اے اقبال بوسال نے میری گاڑی کو ٹکر ماری۔پارلیمانی سیکرٹری کاکہناتھا کہ میری گاڑی پارکنگ میں کھڑی تھی۔ ن لیگی اپنا غصہ ہماری گاڑیوں کو نکال رہے ہیں۔ 
عالیہ حمزہ نے کہاکہ میرے ڈرائیور نے گاڑی کو ٹکر مارنے کی وجہ پوچھی تو اسے جھاڑ پلا دی۔واقعہ کے بعد اقبال بوسال اپنی گاڑی بھگا کر لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس: کتابوں کے بعد آج بوتلیں چل گئیں