جہاں سے کورونا پھیلا۔۔ ووہان میں ماسک اورسماجی فاصلے کے بغیر گریجوایشن تقریب

Jun 16, 2021 | 21:04:PM

  (24نیوز )چین کے شہرووہان میں ایک یونیورسٹی میں تقریبا ً گیارہ ہزار طلبہ کی اجتماعی گریجوایشن تقریب منعقد کی گئی ہے اور اس تقریب کی ایک خاص بات یہ تھی کہ اس تقریب کے تمام شرکا نے کووِڈ19سے محفوظ رہنے کے لیے چہروں پر ماسک نہیں پہنے تھے اور وہ کھلے چہروں کے ساتھ تقریب میں ایک دوسرے کے قریب بیٹھے ہوئے تھے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ووہان کی سنٹرل چائنا نارمل یونیورسٹی میں منعقدہ گریجوایشن تقریب کے شرکا نے نیوی گاﺅن پہن رکھے تھے اور انہوں نے کورونا سے بچنے کے لیے کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کر رکھے تھے ۔
واضح رہے کہ ووہان میں دسمبر 2019 میں سب سے پہلے کوروناوائرس پھیلا تھا اور پھر اس وبا نے چند ایک ماہ میں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔چینی حکومت نے اس مہلک وائرس کوپھیلنے سے روکنے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے تھے اورووہان میں کئی ہفتے تک سخت لاک ڈاﺅن نافذ کیے رکھا تھا۔
چینی حکومت کے ان سخت اقدامات کا نتیجہ ہے کہ آج یہ شہر کووِڈ19کی وبا سے محفوظ ہوچکا ہے اور اس کے مکین کسی قسم کی پابندیوں سے آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔اداکا رہ حنا الطاف کو شوٹنگ سے وا پس جانے کی جلدی کیوں؟

مزیدخبریں