(24 نیوز)قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پروزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا ،اجلاس کل پارلیمنٹ ہاوس کمیٹی روم نمبر 5 میں ساڑھے 11 بجے ہو گا، اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد والی تحریک کے معاملے پر غور کیا جائے گا، ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر کارروائی جمعہ کے روز ہو گی۔
ذرائع کاکہناہے کہ تحریک انصاف نے عدم اعتماد کی تحریک کے دوران ایوان سے باہر رہنے کی تجویزدی ہے،اجلاس میں فیصلے کو حتمی شکل دیکر ارکان کو آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کامزید کہناہے کہ ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک کامیاب بنانے کیلئے اپوزیشن کو نمبرز پورے کرنا ہوں گے،عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے172 ارکان کی حمایت ضروری ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے لیگی ایم این اے اقبال بوسال پر بڑا الزام عائد کردیا