پاکستان اور آئی ایم کے درمیان اختلافات ۔۔ قرض کی اگلی قسط تاخیر کا شکار

Jun 16, 2021 | 22:32:PM
 پاکستان اور آئی ایم کے درمیان اختلافات ۔۔ قرض کی اگلی قسط تاخیر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف نے درمیان قرض پروگرام پر اختلافات کی وجہ سے چھٹے اقتصادی جائزہ مذاکرات بغیر نتیجہ ملتوی ہوگئے ،آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط تاخیر کا شکار ہو گئی۔ 
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف چھٹے اور ساتویں دور کا ایک ساتھ ستمبر میں جائزہ لے گا۔مذاکرات میں وزارت خزانہ نے بجلی اور گیس فوری مہنگی کرنے سے انکار کردیا اور موقف اختیار کیا کہ ہم غریبوں پر بوجھ نہیں ڈال سکتے، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا اس دوران آئی ایم ایف اگلے دو سے تین ماہ کی کارکردگی مانیٹر کرے گا پھر اگلی قسط کے اجرا کا فیصلہ کیا جائے گا۔
 یہ بھی پڑھیں۔بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے پہلی تنخواہ سے متعلق راز سے پردہ اٹھا دیا