(24نیوز) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان کردیا۔
وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ انٹرنیشنل قیمت پٹرول کی قیمتیں 120 ڈالر فی بیرل ہیں ،ہم ابھی بھی پٹرول کی قیمت میں24 روپے فی لٹر کا نقصان کر رہے ہیں،پٹرول کی مد میں ماہانہ 120 ارب روپے سبسڈی دے رہے تھے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ ملک میں پہلی اور 15 تاریخ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اعلان کیا جاتا ہے،فروری میں عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق قدم اٹھایا،عمران خان نے جان بوجھ کر پٹرول قیمتیں کم کی تھیں،عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی ،ان کا کہناتھا کہ میں نے ملک کے حالات میں کبھی اتنا بگاڑ نہیں دیکھا،،عمران خان نے جو معاہدے کئے ان کی وجہ سے ہمارے ہاتھ جکڑے ہوئے ہیں ،اللہ تعالیٰ سے امید ہے ہم جلد ان برے حالات پر قابو پالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے عوام پر پھر پٹرول بم گرادیا
مفتاح اسماعیل نے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں تیل گندم اور خوردنی آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔
انہوں نے کہاکہ پٹرول کی قیمت میں 24 روپے 3 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا جارہا ہے جس سے پٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 89 پیسے فی لٹر ہو گئی،مفتاح اسماعیل نے کہناتھا کہ ڈیزل کی قیمت میں 59 روپے 16 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس سے ڈیزل کی نئی قیمت 263 روپے 31 پیسے ہو گئی،مٹی کا تیل 29 روپے 49پیسے مہنگاہو گیا جس سے نئی قیمت 211 روپے 43 پیسے ہو گئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پیٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی صفر ہوگئی ہے۔