اقرا عزیز اپنے لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ٹی وی کی معروف اداکارہ اقرا عزیز اپنے لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق اقراعزیز کا شمار پاکستان کی نامور شوبزشخصیات میں ہوتا ہے، انہوں نے شوبز کی دنیا میں بہت کم عرصے میں وہ مقام حاصل کیا ہے جن کے اکثر اداکارائیں خواب دیکھتی ہے، اداکارہ کے سوشل میڈیا پر چاہنے والوں کی بڑی تعداد ہے جو اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے کیلئے بے چینی سے انتظار کرتے ہیںاور انہیں خوب سراہتے ہیں۔
اقرا عزیز ٹی وی کے علاوہ فیشن انڈسٹری کیلئے بھی کام کرتی ہیں،نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ”مقدس“ میں عمدہ کار کردگی کے بدولت اقرا ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ اقرا اور ان کے شوہر یاسر حسین کے ہاں جولائی 2021 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد سے انہوں نے شوبز دنیا سے دوری اختیار کر رکھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ کئی ماہ سے ٹی وی سکرین پر نظر نہیں آ رہی اور صرف سوشل میڈیا کی حد تک محدود ہیں۔نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل”خدا اور محبت“ میں اقراعزیز نے جاندار اداکاری کے ذریعے خوب نام کمایا۔
اقراعزیز کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں اداکارہ نے گرمیوں کے حوالے سے فراک پہن رکھی ہے، اس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے عوام پر پھر پٹرول بم گرادیا