پیوٹن کے گارڈز غیر ملکی دوروں میں ان کا فضلہ سوٹ کیس میں کیوں جمع کرتے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کے غیر ملکی دوروں کے دوران ان کا ٹوائلٹ میں خارج کردہ فضلہ سوٹ کیس میں جمع کیا جاتا ہے تاکہ ان کی صحت سے متعلق کوئی اندازہ نہ لگایاجاسکے۔
رپورٹ کے مطابق روسی صدر پیوٹن کے خصوصی گارڈز یہ خدمات انجام دینے کیلئے مقرر کیے گئے ہیں اور فیڈرل گارڈ سروس کا خصوصی معاون سوٹ کیس کو سنبھالتا ہے اور یہ سوٹ کیس واپس روس لے جایا جاتا ہے۔
روسی صدرپیوٹن کو خدشہ ہے کہ ان کی صحت کے بارے میں کوئی بھی معلومات غیر ملکی انٹیلی جنس سروسز کے ہاتھ لگ سکتی ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق روسی صدر پیوٹن کے کینسر میں مبتلا ہونے کی رپورٹس ہیں جب کہ روسی حکام نے صدر پیوٹن کی بیماری کی تمام رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے۔