پٹرول سے پریشان عوام کو وزیر خزانہ نے خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی غریبوں کو پریشانی سےبچانے کے لئے اقدامات کا اعلان بھی کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جو غریب لوگ پٹرول کی قیمت برداشت نہیں کرسکتے وہ 786 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیجیں، ان کے ریکارڈ کا جائزہ لے کر انہیں ماہانہ 2 ہزار روپے دیئے جائیں گے،لوگوں کو ہر صورت مسائل سے باہر نکالیں گے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تازہ اقدام سے 60 لاکھ مزید پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا، یہ رقم بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دیئے جانے والے اضافی 2 ہزار روپے کے علاوہ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر نے بڑا بیان دیدیا
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ حکومت کے اس امدادی پروگرام سے 8 کروڑ سے زائد پاکستانی فائدہ اٹھا سکیں گے،ہماری کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔