(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف متفرق درخواست میں اوگرا، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ،حکومتی اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔