کھانے کے ساتھ اب پڑھائی بھی غریب کی پہنچ سے دور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ملک بھرمیں کاغذ کی قیمت دْگنی ہوگئی اور درسی کتابوں کی چھپائی کھٹائی میں پڑگئی۔ملک میں درآمدی کاغذ نایاب ہوگیا اور درسی کتابوں کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ فی کلو 100 روپے میں فروخت ہونے والے کاغذ کی قیمت 300 روپے تک جا پہنچی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیا تعلیمی سال سر پرآ پہنچا ہے اور درسی کتب کب ملیں گی؟ اس کا علم نہیں ہے کیونکہ ملک میں اب ہر شے مہنگائی کی لپیٹ میں آ گئی ہیں جس کے باعث والدین اورطلبہ پریشان ہیں۔سرکاری سکولوں میں مفت کتابیں بھی نہیں مل سکی ہیں جبکہ نجی سکولوں میں پیسے دیکر بھی طلبہ کو کتابیں میسر نہیں۔
یاد رہے کہ سرکاری سکولوں میں پہلے درسی کتابیں مفت ملتی تھی جس سے مزدور پیشہ انسان بھی اپنے بچوں کو تعلیم دلا سکتے تھے لیکن اب اس کی بھی امید کم ہی نظر آ رہی ہیں،