(24 نیوز) درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی روپے کو لے ڈوبی،انٹربینک میں امریکی ڈالر 54پیسے مہنگا ہوگیا ۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹربینک میں ڈالر 207 روپے پر پہنچ گیا ،گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 206.46 روپے پر بند ہوا تھا ۔نئی حکومت آنے کے بعد اب تک انٹربینک میں ڈالر 24 روپے 99 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ۔
یاد رہے کہ 12 اپریل 22 کو انٹربینک میں ڈالر 182.01 روپے پر تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:مشکل معاشی صورتحال میں پاکستان کیلئے اچھی خبر آگئی
بدھ کو یورو کی قیمت میں 3 روپے اور پاؤنڈ کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کے طوفان میں گڈز ٹرانسپورٹز کا بڑا فیصلہ